اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم نے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت لیگل ٹیم اور وزراء کا اجلاس ہوا۔ پنڈورا لیکس پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ انسپکشن سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔ تحقیقای ادارے ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور اینٹی کرپشن تحقیقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو آٹی او آرز بنانے کاہدف دیدیا۔ حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں۔