ایل ڈبلیو ایم سی نے ہاٹ سپاٹ میپنگ سسٹم تیار کر لیا

ایل ڈبلیو ایم سی نے ہاٹ سپاٹ میپنگ سسٹم تیار کر لیا
لاہور ( پبلک نیوز) ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا پائلٹ پراجیکٹ داتا گنج بخش ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن سے شروع کر دیا گیا۔ داتا گنج بخش ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن میں ہاٹ سپاٹ ایریاز کی جیو فینسنگ کی جائے گی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں 422 اور سمن آباد ٹاؤن میں 202 پوائنٹس کی جیو فینسنگ کر لی گئی ہے۔ سمن آباد کے پوائنٹس پر 607 اور داتا گنج بخش کے 961 کنٹینرز رکھے گیے ہیں۔ جیو فینسنگ اور میپنگ ایریاز کو صاف رکھنے اور کنٹینرز کی بروقت صفائی چیکنگ کی یومیہ رپورٹ ایپلیکیشن پر اپلوڈ کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ڈیجیٹل سسٹم کے تحت تمام اوپن پلاٹس کی صفائی کی سرویلنس بھی کی جا سکے گی۔ پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کا داتا گنج بخش ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن سے آغاز کیا جائے گا۔ بہترین نتائج حاصل ہونے پر شہر کے تمام ٹاؤنز میں یہ نظام رائج کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔