چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے، اسد عمر

چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے، اسد عمر
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے نواز شریف کی آمد اور مریم نواز کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جلسی ہوئی اس کو جلسہ نہ کہیں۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوائی تو مل گی، نواز شریف کو بہت پہلے آجانا چاہیے تھا، ان کو اصولی طور پر واپس آکر جیل جانا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔