صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کا ردعمل،پاکستان کا خیرمقدم 

صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کا ردعمل،پاکستان کا خیرمقدم 
کیپشن: صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کا ردعمل،پاکستان کا خیرمقدم 

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردِعمل کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امن منصوبہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خونریزی کا خاتمہ،یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن  بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انسانی مداد بلاتعطل فراہم کی جائے، اور   پائیدار امن کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار کی جائے ۔اسرائیل کو  غزہ پر فوراً حملے بند کرنے چاہئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کی غزہ میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتا ہے۔پاکستان پر خلوص امید کرتا ہے کہ  امن منصوبے کےنتیجے میں  دیرپا جنگ بندی ممکن ہو گی۔پاکستان توقع رکھتا ہے کہ منصفانہ، جامع اور پائیدار امن قائم ہوگا۔ پاکستان قیام امن کے عمل میں تعمیری اور بامعنی کردار ادا کرتا رہے گا۔

Watch Live Public News