ملتان ( پبلک نیوز) اینٹی کرپشن حکام نے کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت دیگر محکموں کے 3رشوت خور ملازم گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے گئے سرکاری ملازمیں میں جلال پور پیروالا کا سب انسپکٹر مشتاق، فیصل آباد سے فیلڈ افسر ظہیر بابر اور سابق سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی مظفر آباد شامل ہیں۔ ملتان کے علاقہ تھانہ سٹی جلال پور پیروالہ کا سب انسپکٹر مشتاق احمد رنگے ہاتھوں گرفتار۔ سب انسپکٹر مشتاق کو دس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹرملتان کوثر حسین نے مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر ٹریپ ریڈ کیا۔ سب انسپکٹر مدعی سے غلط پرچہ خارج کرنے کے چھبیس ہزار پہلے بھی بطور رشوت وصول کرچکا تھا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے فیلڈ آفیسر ظہیر بابر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ الزم ظہیر بابر سے سول جج کی موجودگی میں نشان زدہ دس ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ فیلڈ آفیسر ظہیر بابر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سابق سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی مظفر آباد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو مقدمہ نمبر 7/2017 میں گرفتار کیا گیا۔