کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج تعیناتی کی درخواست مسترد

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج تعیناتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نےتحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کےلیے فوج لگانے کی ضرورت نہیں۔ کینٹ بورڈ الیکشنز کی سیکورٹی کےلیے بہترین انتظامات کیے جاچکے ہیں۔ کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکیورٹی کےلیے رینجرز،ایف سی،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ مزید کہا گیا کہ پولیس رینجرز،ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فیصلہ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے کینٹ بورڈ الیکشنز میں فوج لگانے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پولیس ایف سی رینجرز حکام کو الیکشنز میں بھاری نفری لگانے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔