چینی سفارتخانے نے سیلاب متاثرین کیلئے راشن فراہم کردیا

چینی سفارتخانے نے سیلاب متاثرین کیلئے راشن فراہم کردیا
سیلاب کی اس مشکل گھڑی میں چائنہ حکومت پیش پیش، پاکستان میں چائنہ کے سفارتخانہ کی جانب سے جےیوآئی کو سیلاب متاثرین کیلئے راشن فراہم کردیا گیا . راشن جےیوآئی کے ترجمان اسلم غوری، مفتی ابرار احمد، ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے سفارتی حکام سے وصول کیا . چائنیز حکومت کی جانب سے فراہم کردہ راشن جنوبی اضلاع کیلئے روانہ کردیا گیا. ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ چائنہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، جےیوآئی چائنہ کے تعاون پر مشکور ہے، جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ پندرہ روز سے ڈی آئی خان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، جےیوآئی کی ذیلی تنظیم انصار السلام سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ ہے. ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ چائنیز حکام سے مزید اپیل کرتے ہیں کہ‌سیلاب متاثرین کیلئے خیمے اور دیگر سامان بھی فراہم کرے. مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے سیلاب متاثرین کی مدد کرے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔