وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کیلئے موخر کیا گیاہے۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 6 اپریل کوہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب ہونا تھا۔ واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے تھے۔نئے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے 3 اپریل کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا تاہم اس روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا تھا۔