سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی : سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 2ہزار 500 روپے بڑھ کر 2 لاھ 17 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 2142روپے بڑھ کر 186042روپے کی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41ڈالر کے اضافے سے 2023 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 5600 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔