ویب ڈیسک : بھارتی فضائیہ کی ایک اور نااہلی ، ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ایمرجنسی لینڈنگ سے اسے شدید نقصان۔ اپاچے ہیلی کاپٹر میں سوار بھارتی فضائیہ کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے اس واقعہ کے تعلق سے ایک مختصر بیان جاری کیا ہے،
جس میں کہا ہے کہ ’’آئی اے ایف کے اپاچی ہیلی کاپٹر نے 3 اپریل کو لداخ میں ایک ٹرانسپورٹیشن ٹریننگ پرواز کے دوران احتیاطی لینڈنگ کی۔ اس لینڈنگ کے عمل کے دوران اتار چڑھاؤ والے علاقے اور زیادہ اونچائی کے سبب اسے ( ہیلی کاپٹر کو) نقصان پہنچا۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’طیارہ پر سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انھیں نزدیکی ایئربیس لے جایا گیا ہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘
یاد رہے بھارتی فضائیہ اس وقت اپنی سب سے بڑی مشق’’ گگن شکتی’’ کر رہی ہے اور اس میں ہزاروں فضائی جنگجو اور فضائیہ کے چھوٹے بڑے پلیٹ فارم حصہ لے رہے ہیں۔