تائیوان میں زلزلے سے 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی مخلوق بھی نکل آئی

 تائیوان میں زلزلے سے 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی مخلوق بھی نکل آئی
کیپشن: Taiwan earthquake
سورس: web desk

ویب ڈیسک: تائیوان میں خوفناک زلزلے کے بعد 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی عجیب و غریب سمندری مخلوق نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں 7.4 شدت کے زلزلہ نے تائیوان کو ہلا ڈالا، زلزلے سے متعددعمارتیں گرگئیں،امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:58 بجے ہوالین شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں اور 34.8 کلومیٹر (21 میل) کی گہرائی میں آیا، اس کے بعد جزیرے بھر میں کئی آفٹر شاکس آئے، جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

اس زلرنے نے نی صرف جانی و مالی نقصان کیا بلکہ 3300 فٹ گہرائی میں رہنے والی عجیب و غریب سمندری مخلوق نکل آئی،یہ فش عام طور پر 3300 فٹ گہرائی میں رہتی ہے لیکن جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اوتھلے پانیوں میں اس وقت نمودار ہوتی ہے جب کوئی زلزلہ آنے والا ہو۔

تائیوان کو 25 سال کے سب سے بڑے زلزلے کا سامنا کرنے سے کچھ دیر پہلے یہ مچھلی فلپائن میں پکڑی گئی تھی۔

زلزلہ آنے سے تقریباً 30 گھنٹے قبل زلزلے کے مرکز سے تقریباً 900 میل جنوب میں جزیرے کے قریب پایا گیا تھا۔ماہی گیر کی کشی نے منگل کی دوہر بجے اس مچھلی کو پکڑا جس کا خیال ہے کہ یہ کوئی اتفاقی بات نہیں ہے اور توہم پرستی کے مطابق یہ برا شگون ہے۔کیون نے بتایا کہ مچھلی تقریباً پانچ فٹ لمبی اور 15 کلو وزنی تھی۔