الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کرلیا، الیکشن کمیشن نے پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا. الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 2 اکتوبر کو ہوگی، امیدوار کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی انتخابی نشانات یکم ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے.