ویب ڈیسک: مانسہرہ کےتھانہ اوگی کی حدود میں فائرنگ سے تین افراد قتل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کرکےدو بیویوں سمیت بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم گل صمد فائرنگ کرنے کے بعد آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
ملزم گل صمد سابقہ چیئرمین نیبر ہڈ کونسل اوگی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ ملزم کی تلاش میں پولیس نے چھاپے مارناشروع کردیے ہیں اور لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالےکردی گئیں ہے۔