ویب ڈیسک: راولپنڈی میں گینگ ریپ کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ جس کے بعد سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گینگ ریپ کیس کا ایک ملزم پولیس حراست سے فرار ہوا۔ فرار ہونے والے ملزم کے دو ساتھی پولیس تحویل میں ہیں۔ ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر سب انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں سب انسپکٹر غلام حسنین اور کانسٹیبل یزدان کو نامزد کیا گیا۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے ہیں۔ ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور سے واپس راولپنڈی لایا جارہا تھا۔ ملزمان نے واش روم کا بہانہ بنایا اور اٹک کے قریب سے فرار ہو گئے۔ ملزمان میں زبیر اللہ، رومان اور ذاکر شامل ہیں۔
ملزمان پر 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کے فرار ہونے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی سے فرار ہوئے۔