ویب ڈیسک: فیصل آباد میں پنچاب پولیس اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ روڑ پر پنجاب پولیس اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار گتھم گتھا ہوتے رہے۔
بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو ناکے پر روکنے سے لڑائی شروع ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں تھے جن کو روکا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکے پر روکا تو اہلکاروں نے ائیرپورٹ سے ساتھی اہلکاروں کو بلا لیا۔ پنجاب پولیس اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے رہے۔
بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اور پنجاب پولیس کے مسلح اہلکار موجود تھے۔ اہلکاروں کیجانب سے ایک دوسرے کو بندوق کے بٹ مارنے کی بھی کوشش کی گئی۔ تاہم افسران بیچ بچاؤ کرنے موقع پر پہنچ گئے۔