فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک: لاہور کی فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال خلع کے کیسز کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کے 14ہزار 904 کیسز دائر ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ہر روز 45 سے زائد خواتین خلع مانگنے لگیں۔ پسند کی شادی کرنے والی لڑکیوں کی اکثریت نے شادی کے 1 سال بعد خلع کا کیس دائر کر دیا۔

خواتین نے الزامات میں مؤقف اپنایا کہ شوہر تشدد کرتا ہے، نشے کا عادی، خرچہ نہیں دیتا، میڈیکل ایشو، حقوق پورے نہیں کرتا۔

دوسری جانب وکلاء کا ماننا ہے کہ عدم برداشت، وسائل کی کمی اور رشتہ داروں کی بے جا مداخلت خلع کی بڑی وجہ ہے۔

Watch Live Public News