وزیراعظم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کوٹلی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کوٹلی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آج کوٹلی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عوامی اجتماع سے خطاب میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آج کوٹلی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، کوٹلی کی عوام کپتان کی آمد سے قبل خوش ہیں، شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گئی۔

جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، 30 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی دو ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں، سٹیج 24 فٹ چوڑا جبکہ 50 فٹ لمبا تیار کیا گیا ہے اور ہر طرف عمران خان کے بینر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم مودی سرکار کے مذموم عزائم سے بھی پردہ اٹھائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔