اپوزیشن الٹی لٹک جائے این آر او نہیں دونگا: عمران خان

اپوزیشن الٹی لٹک جائے این آر او نہیں دونگا: عمران خان

کوٹلی(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے دورے پر کوٹلی پہنچے، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہر فورم پر کشمیر کیلئے آواز بلند کر رہا ہوں اور کروں گا جتنی بھی ہمت ہوئی،کشمیریوں کےلیے آوازبلند کرتا رہوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری مسلم دنیا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیرکی عوام کےساتھ کھڑا ہے، وہ لوگ جو مسلمان نہیں وہ بھی کشمیر کے حق میں ہیں کوشش کی کہ بھارت کوسمجھاؤں کشمیرکامسئلہ ظلم سےحل نہیں ہوگا۔ کشمیریوں کوآپشن دیں گےپاکستان کےساتھ الحاق کرناہے یا آزاد رہنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی سپر پاور کسی جذبے کو شکست نہیں دے سکتی، پلواما سے ثابت ہو گیا بھارت امن نہیں چاہتا،ہم دوستی کرنا چاہتے تھے آپ ہماری جڑیں کاٹ رہے تھے۔ آج بھارت تقسیم ہوگیا ہے،آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نےہمیشہ بھارت کونقصان پہنچایا ہے، مودی بھارت کوتقسیم کرکےالیکشن توجیت جائےگامگرملک میں تباہی کی بنیادرکھ رہاہے۔ مودی،کشمیرکا مسئلہ ہمارے ساتھ مل کرحل کرو اور 5 اگست کا اقدام واپس لے کرہم سے مذاکرات کرو۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چھوٹےچوروں کوجیل میں ڈالوں اوربڑے ڈاکوؤں کو این آر او دوں ایسانہیں کروں گا، آپ نے جدھربھی لانگ مارچ کرنا ہے کریں۔ ہرقسم کی سوچ اورنظریے کے ساتھ بات کرنے کوتیارہوں تاہم کسی قسم کی مفاہمت نہیں کروں گا۔

Watch Live Public News