افتخار احمد نے وہاب ریا ض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے

افتخار احمد نے وہاب ریا ض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے
کوئٹہ : افتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔ کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج نمائشی میچ کھیلا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 181 ربنا سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے۔ افتخاراحمد نے 50 گیندوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔ جس کے بعد جس کے بعد 'افتی مینیا' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے افتخار احمد کے چھکوں پر ردعمل دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔