آرٹسٹ اینڈومینٹ فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی سے چار نام نکال دیئے گئے 

آرٹسٹ اینڈومینٹ فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی سے چار نام نکال دیئے گئے 
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈسک: آرٹسٹ اینڈومینٹ فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی سے چار نام نکال دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار زلفی، اداکارہ ریشم، شاہد محمود ندیم کے نام نگران پنجاب حکومت نے مسترد کر دیئے ہیں جبکہ انفارمیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز، جی ایم پنجاب پنشن فنڈ ، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر کمیٹی میں شامل۔پنجاب اور لاہور آرٹس کونسلز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز بھی مینجمنٹ کمیٹی میں شامل کر دیئے گئے۔

نادار فنکاروں کیلئے آرٹسٹ اینڈوومینٹ فنڈ کے قیام پر سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے کھل کر مخالفت کی تھی۔ مجاہد شیر دل نے مزید اینڈوومینٹ فنڈز کے قیام کی حوصلہ شکنی بھی کی تھی۔

نگران پنجاب حکومت نے سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب مجاہد شیردل کی تجویزکو مسترد کرتے ہوئے آرٹسٹ اینڈومینٹ فنڈ قائم کیا۔ نگران پنجاب حکومت فنکاروں کی مالی امداد کیلئے 50 کروڑ روپے سے اینڈومینٹ فنڈ قائم کیا ہے اور سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور ہو چکی ہے۔

2011 میں2 کروڑ روپے سےآرٹسٹ سپورٹ فنڈقائم کیاگیاتھا، گذشتہ مالی سال تک سپورٹ فنڈ میں8 کروڑ روپے تک اضافہ کردیاگیا۔

رواں مالی سال میں2188 فنکاروں کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے فہرست مرتب کی گئی۔ 

یاد رہے کہ 2188 فنکاروں کو ماہانہ 5000 روپے اور سالانہ 60 ہزار کی امداد کیلئے 20 کروڑ روپےفراہم کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔