دبئی:
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ٹورنامنٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا اور اسکی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کرے گا۔ جاری شیڈو ل کے مطابق ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جن کو 5،5 ٹیموں کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 میں پہنچیں گے۔ اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
گروپ A: گروپ اے میں پاکستان، بھارت ،ا ئیرلینڈ، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں ۔
گروپ B:
گروپ بی میں انگلینڈ آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور اومان کو رکھا گیا ہے۔
گروپC:
گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا اور پاپوا نیو گنی میں شامل کیا گیا ہے۔
گروپ D:
گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈزاور نیپال کو رکھا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروم میچز یکم جون سے 18 جون تک ،سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔جبکہ سیمی فائنل 26 ، 27 جون اور فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے میچز کا شیڈول:
ٹورنامنٹ کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا جائےگا۔ ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں ہوگا۔ پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا اور چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔