انجرڈ حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں شامل ہوں گے؟

انجرڈ حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں شامل ہوں گے؟
ڈربی (ویب ڈیسک) مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ابھی بھی اپنی دائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں، لہٰذا وہ 5 سے 6 جولائی تک ڈربی میں شیڈول آخری دونوں پریکٹس سیشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے اسی انجری کی وجہ سے ڈربی میں کھیلے گئے دونوں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ حارث سہیل کے ری ہیب کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ان کا ایم آر آئی اسکین 6 جولائی کو کارڈف میں ہو گا، جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کےمابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا۔ قومی کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔