غلاف کعبہ کب تبدیل کیا جائے گا؟ سعودی حکام نے تاریخ دے دی

غلاف کعبہ کب تبدیل کیا جائے گا؟ سعودی حکام نے تاریخ دے دی
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کے مطابق کعبے کا نیا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔ عبدالرحمٰن السدیس کے مطابق ایوان شاہی سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے اور نیا غلاف حوالے ہونے کے بعد یکم محرم الحرام کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کو کسوۃ الکعبہ مطلب کعبے کو ڈھانپنے والا کپڑا 20 جون کو نچلی جگہ سے تین میٹر تک اوپر کر دیا گیا ہے۔ حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کعبہ کا حصہ اوپر کر دیا جاتا ہے۔ کرونا کی عالمگیر وبا کے باعث اس تقریب کا اہتمام 2 سال کے وقفے سے کیا گیا ہے۔ دوران تقریب غلاف کعبہ کو اوپر کر کے کعبے کے نچلے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا اور اس کام کو کسوہ فیکٹری کے 50 سے زیادہ ماہرین نے سر انجام دیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس اور دیگر عہدے داروں نے بھی اس اہم کام میں حصہ لیا ہے۔عبد الرحمٰن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے نچلے حصے پر عطر بھی لگایا۔ یاد رہے کہ کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی کو یقینی بنانا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔