ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے آفیسر میجر بابر نیازی شہید نے جام شہادت نوش کیا،جن کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میجر بابر نیازی شہید (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع میانوالی) جو 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے،میجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
میجر بابر نیازی شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے،میجر بابر نیازی شہید نے 2012 میں پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا،میجر بابر نیازی شہید اس وقت فرنٹیر کور بلوچستان نارتھ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔میجر بابر نیازی شہید نے سوگواران میں بیوہ ،ایک 3 سالہ بیٹا اور والدین چھوڑے۔
پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے،ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین،صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے شہید کی بہادری ، وطن کیلئے خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی جبکہ صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور شہید کے ورثاء سے تعزیت ، شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔
صدر مملکت کی میجر بابر خان شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
بلوچستان کے علاقہ ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے آلہ کاروں کے خلاف بہترین کارروائی کی ۔آپریشن میں شہید میجر بابر خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا زن شہید میجر بابر خان کے درجات بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی سیکیورٹی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سمیت وطن عزیز پر جاں قربان کرنیوالے تمام شہداء ملک و قوم کا فخر ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری
پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےژوب کے علاقے سمباڑہ میں پاک فوج کے میجر بابر خان کی شہادت پر اظہار افسوس کیااور کہا کہ میجر بابر خان شہید کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،میجر بابر خان شہید نے جرآت کے ساتھ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ میجر بابر خان شہید کے اہلہ خانہ کے صبر جمیل عطا فرمائے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میجر بابر خان نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔شہید میجر بابر خان نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے شہید میجر بابر خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ میجر بابر خان نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا۔شہید میجر بابر خان کی قربانی رائیگاں نہیں جانے گی،شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ژوب میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار
وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے ژوب میں پاک فوج کے میجر بابر خان کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور میجر بابر خان شہید کےبلند درجات کے لیے دعا کی۔
ضیاءالحسن لنجار نے شہید میجر بابر خان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ ضیاءالحسن لنجار کا پاک فوج کی جانب سے ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردوں کے ناسور کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔دھرتی کا امن خراب کرنے کی ناپاک کوشش کرنے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے،سیکورٹی فورسز کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔
عبدالعلیم خان
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، میجر بابر خان نے اپنی جان دے کرمادر وطن پر آنچ نہیں آنے دی، ہادرجوانوں نے ایک مرتبہ پھر جرات اور بہادری کی داستان رقم کر دی۔
وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حکومت مکمل طور سےپر عزم ہے،ساری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ژوب میں حفاظتی اداروں کے آپریشن میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ فوج ملک بھر کو ایسے قبیح عناصر سے پاک کر کے دم لے گی۔