ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی
اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ معروف شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جار رہی ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ سوشل میڈیا قوانین حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا قوانین کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا رولز پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور انہیں حتمی شکل دے رہے ہیں۔ امین الحق نے بتایا کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر چکا ہے، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کمپنی پاکستان میں نہیں آتی ان کا ایک ورچوئل آفس موجود ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔