کراچی: سینیئر اداکار غلام حیدر صدیقی کی علالت سے متعلق خبریں پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے غلام حیدر صدیقی کیلئے فوری مالی مدد کا چیک جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے غلام حیدر صدیقی کا سالانہ معاوضہ مقرر کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غلام حیدر صدیقی کے علاج کیلئے محکمہ ثقافت کی ٹیم ان سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غلام حیدر صدیقی سینیئر اداکار ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، غلام حیدر صدیقی جیسے اداکار ہمارا سرمایہ ہیں۔