مون سون کے موسم میں کونسی غذائیں کھائیں اور کیا پرہیز کریں ؟ جانیئے 

مون سون کے موسم میں کونسی غذائیں کھائیں اور کیا پرہیز کریں ؟ جانیئے 

ویب ڈیسک : (طیبہ نقشی ) ساون کا مہینہ آنے والاہے، مون سون کے مہینوں میں دستیاب سبزیاں کھانے سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر ڈاکٹر اور دوائیوں کے مہنگے بلوں سے بچنا ہے تو یہ والی سبزیاں نہ کھائیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ، عموماً مون سون کے مہینے میں دستیاب سبزیوں کی وجہ سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 کیلے فورنیا انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ڈاکٹر منیڈائس کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم  میں بہت سی سبزیاں ایسی ہیں جن کو کھانے سے پہلے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں کیونکہ مون سون کے دوران سبزیوں میں کئی قسم کے کیڑے، بیکٹیریا وغیرہ پیدا ہوتے ہیں۔ 

جس کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے گوبھی، بروکولی جیسی  سبزیوں کے استعمال سے گریز کریں۔ ان سبزیوں میں نمی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں کئی قسم کی بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں۔

تاہم سبز پتوں والی سبزیاں اور بند گوبھی کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ اسے کھا رہے ہیں تو اسے اچھی طرح دھو لیں اور ابال کر کھا لیں۔

ان سب کے علاوہ ایسی سبزیاں ہیں جو زمین کے نیچے اگتی ہیں۔ ان سب کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے، اس میں کھمبی، مولی، گاجر، شلجم اور چقندر شامل ہیں۔ برسات کے موسم میں یہ سبزیاں زیادہ نم ہو جاتی ہیں اور بہت سے کیڑے مکوڑے ان میں پائے جاتے ہیں۔

Watch Live Public News