صحت کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 صحت کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: health card
سورس: google

(ویب ڈیسک)وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت کارڈ سے ملک بھر میں مخصوص ہسپتالوں میں علاج ممکن ہے،صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبہ معاشی بحران کا شکار ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں مدد لینا پڑ رہی ہے،خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ہمارے لیے چیلنج ہے، امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہوگی۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو  وطن واپس لانے کے لیےمفت خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بشکیک میں پھنسا پاکستان کا کوئی بھی شہری 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کرسکتا ہے ۔ 

علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ طالب علم مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتا ہے جب کہ پاکستانیوں کے اہلخانہ معلومات کے لیے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Watch Live Public News