صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نواسوں کے ساتھ جھولا جھولتے ویڈیو وائرل 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نواسوں کے ساتھ جھولا جھولتے ویڈیو وائرل 

ٍویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنے نواسوں، میر حاکم اور میر سجاول کے ساتھ جھولا جھولتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

صدر آصف علی زرداری کی سب سے بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں نانا اور نواسوں میں خوبصورت رشتے اور دوستی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ناصرف نواسوں کے ساتھ بیٹھے کسی سنجیدہ موضوع پر محوِ گفتگو ہیں بلکہ اپنے نواسوں کے ساتھ باغیچے میں جھولا بھی جھول رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بابا سے لے کر نانا بابا تک، سالگرہ مبارک ہو۔‘

دوسری جانب آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی، رکنِ قومی اسمبلی، خاتونِ اول نے بھی اپنے والد کے ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان کے مشہور، سینئر سیاستدان و صدر آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ ہے۔

Watch Live Public News