پیپلز پارٹی میں شمولیت،اسد عمر نے بڑابیان دیدیا

پیپلز پارٹی میں شمولیت،اسد عمر نے بڑابیان دیدیا
کیپشن: پیپلز پارٹی میں شمولیت،اسد عمر نے بڑابیان دیدیا

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ صدر زرداری سے ملاقات کی خبر غلط ہے، دوسری کسی پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جارہی ہیں، میری زرداری سے ملاقات ہوئی ہے اور میں نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی ہے، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ میں لاہور میں ہوں اور دوسری کسی پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، فواد چوہدری بہت گولہ باری کررہے ہیں، انہیں یہی کہوں گا کہ وہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔

اسد عمر سے پبلک نیوز کےصحافی سلیمان اعوان نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی کوئی ڈیل کا حصہ ہیں؟

اسد عمر نے کہا کہ یہ آپکو بشریٰ بی بی سی پوچھنا چاہیے۔تحریک انصاف والے تو یہ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ پارٹی میں اس طریقے سے  متحرک نظر نہیں آرہے اسکی وجوہات کیا ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کمال ہیں اگر آپکو نہیں پتہ تو حالات بہت خراب ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پتا تو ہے آپ بتا دیں پردے کے پیچھے کیا بات چل رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پردے کے پیچھے کوئی بات نہیں چل رہی جو ہے پردے کے سامنے ہے۔

قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات میں اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسد عمر شامل تفتیش ہوئے ہیں؟

وکیل نے کہا کہ جی اسد عمر شامل تفتیشی ہوئے ہیں۔

پولیس افسر نے کہا کہ تینوں مقدمات میں تفتیشی آفسر عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

وکیل نے کہا کہ اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں، ویڈیو موجود ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ 14 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں، 3 بار پیش ہو گئے ہیں۔

بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ایس پی لیگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر