(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کاہ کہ پنجاب کو خیر باد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
