صحت،تعلیم کے شعبوں کو مستقل بجلی کی فراہمی کے فوائد، یونیسیف کی رپورٹ جاری 

صحت،تعلیم کے شعبوں کو مستقل بجلی کی فراہمی کے فوائد، یونیسیف کی رپورٹ جاری 
کیپشن: Benefits of uninterrupted power supply to health, education sectors, UNICEF report released

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) پاکستان میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور پانی کی سپلائی کو بجلی کے مستقل ذرائع  فراہم کرنے کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ 

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان میں ہیلتھ مراکز کو مستقل اور بلاتعطل   بجلی کا نظام فراہم کیا جائے تو 2044 تک ایک لاکھ 75 ہزار جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ پاکستان میں 12 فیصد ہیلتھ مراکز مستقل بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ 

یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک امریکن ڈالر ہیلتھ سیکٹر میں بجلی فراہمی پر لگانے سے 2.3 ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ ایسا کرنے سے پاکستانی معیشت کو 2044 تک 296 ملین ڈالر کا فائدہ دے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 30 فیصد پرائمری سکولوں میں بجلی دستیاب نہیں ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 20 فیصد سکولز بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی سے سکولز میں حاضری بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے طلبا کی پڑھائی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔ 

یونیسیف نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے دیہاتوں میں 10 اور شہری علاقوں میں چار گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ پنجاب میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جانے سے اساتذہ اور طلباء بجلی سے چلنے والے پنکھوں پر انحصار کرتے ہیں۔ سکولز میں بجلی کے مستقل ذرائع فراہم کرنے پر ایک ڈالر خرچ کرنے سے 2.4 ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

پاکستان سکولز کو جامع بجلی فراہم کرنے کے مواقع دینے پر 954 ملین ڈالر خرچ کرے۔ سکولز کو انرجی کے مواقع فراہم کرنے سے معیشت میں 2.3 ارب ڈالر کا حصہ شامل ہو گا۔ پاکستان میں اگر 2030 تک 97 ملین ڈالر پانی کی فراہمی کے لیے مستقل بجلی کے ذرائع پر خرچ کرے تو 2030 تک پاکستان معیشت کو 148 ملین ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر