لاہور میں پہلی مرتبہ پانی پر تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کی تیاری

لاہور میں پہلی مرتبہ پانی پر تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کی تیاری

(ویب ڈیسک ) پارکس اینڈ ہورٹیکلچر اتھارٹی  ( پی ایچ اے ) نے بوٹ ریسٹورینٹ بنانے کا سٹرکچر تیار کر لیا۔

تفصیلات  کے مطابق   پی ایچ اے لاہور کینال پر پہلا تیرتا ہوا ریسٹورینٹ بوٹ بنائے گا۔ذرائع پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ   فلوٹنگ ریسٹورینٹ پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ 

ذرائع کے مطابق  منصوبہ ہربنس پورہ کے قریب نہر پر بنایا جائے گا ،جس میں   سیٹنگ ایریاز ، بچوں کے پلے ایریاز سمیت تفریحی سہولیات ہوں گی۔

پی ایچ اے ذرائع نے بتایا ہے کہ   پروجیکٹ میں  3 کمپنیوں نے پری کوالیفائی کیا ہے،   پی ایچ اے پہلے بنائے گئے پکنک اسپاٹ کو بھی اپگریڈ کرے گا۔  ماضی میں اس اسپاٹ پر پکنک سپاٹ تیار کیا گیا ،جسے پزیرائی نہ مل سکی۔

پی ایچ اے ذرائع کے مطابق   پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ  نے 35 کروڑ کا پلان تیار کر لیا۔

Watch Live Public News