ٹریفک کی خلاف ورزی  کیلئے انسانی جان کو غیر ضروری خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں، سی ٹی او لاہور

ٹریفک کی خلاف ورزی  کیلئے انسانی جان کو غیر ضروری خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں، سی ٹی او لاہور

(ویب ڈیسک ) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزی کے لیے انسانی جان کو غیر ضروری خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی بلاروک ٹوک روانی اولین ترجیح ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی انسانی جان سے زیادہ اہم نہیں، ٹریفک اسسٹنٹ اور سینئر ٹریفک اسسٹنٹ ٹریفک ریگولیشن کو یقینی بنائیں۔

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک خلاف ورزی پر گاڑی روکنے سے قبل سپیڈ، پوزیشن، سڑک کی صورتحال اور ٹریفک کے دباؤ کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ ٹریفک اہلکاروں کو چلتی گاڑی کے راستے میں اچانک آنے یا خطرناک انداز میں گاڑی روکنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور  نے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر روڈ یوزرز کو روکنے میں خصوصی احتیاط برتنے کا حکم دے دیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ رات، بارش، دھند اور کم حدِ نگاہ میں ٹریفک اہلکار ریفلیکٹنگ جیکٹس، فلیش لائٹس اور مناسب سگنلنگ استعمال کریں،تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور سرکل و سیکٹر انچارجز کو فیلڈ اسٹاف کی باقاعدہ بریفنگ یقینی  بنائیں ، ٹریفک انفورسمنٹ کا مقصد روڈ سیفٹی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، ٹریفک کی خلاف ورزی کے لیے انسانی جان کو غیر ضروری خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں۔

Watch Live Public News