گائے اور بچھڑے کی گول گپے کھانے کی ویڈیو وائرل

گائے اور بچھڑے کی گول گپے کھانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر آپ کو ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی چیز ضرور دیکھنے کو ملے گی جو عام روٹین سے ہٹ کر ہو گی اور آپ کو حیران کرنے والی ہو گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز صارفین کی توجہ کھینچتی ہیں اور کئی دفعہ تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان کی لوگ مثالیں دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گائے اور اس کے بچھڑے کو گول گپے کھلا رہا ہے۔ گائے اور اس کا بچہ بڑے شوق سے یہ گول گپے کھا رہے ہیں اور ان کا لطف لے رہے ہیں۔ وہ شخص بھی بڑی محبت اور شفقت کے ساتھ ان کو گول گپے کھلاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یہ ویڈیو انسان اور حیوان کے درمیان قائم دوستی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ اس ویڈیو سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گول گپے کھانے کے لیے صرف انسانوں ہی کو حق حاصل نہیں ہے، جانور بھی گول گپے کھانے کا حق رکھتے ہیں۔ اس ویڈیو میں گول گپے کھلانے والے شخص کو دیگر لوگوں کی جانب سے خوب داد و تحسین بھی دی جا رہی ہے۔

یہ ویڈیو بھارت کے کسی علاقہ کی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں گائے کو ایک مقدس جانور سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے گائے کا احترام وہاں ہر خاص و عام پر لازم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔