(حیدر مینر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آفس میں بیٹھ کر کچھ نہیں پتہ چلتا اس لئے گرائونڈ میں جا کر جائزہ لیتی ہو ، حکومت کے چند ماہ میں روزانہ کی بنیاد پر چالیس ہزار لوگوں کا فیلڈ ہسپتال کلینک اور وین ہسپتال سے علاج ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مریم کی دستک ایپ کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہناتھا کہ خلف اٹھانے کے بعد میں پہلی ترجیح لوگوں کو دہلیز پر حق دینا تھا ، جس کا آغاز ہم نے رمضان پیکج سے شروع کیا، نوازشریف ویژن میں عوام کی خدمت کیلئے جو خواب دیکھا آج وہ کامیابی حاصل کر لی ہے مریم کی دستک سے ای سٹمپ ، بھرتھ سرٹیفکیٹ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، طلاق سرٹیفکیٹ یا موٹر وہیکل سرٹیفکیٹ کی سہولیات اپلیکشن یا ہیلپ لائن سے سہولیات آپ کے گھر کی دہلیز پر ہوگی ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا 32فیلڈ ہسپتال مختلف دیہاتوں میں کام کررہے ہیں ایکسرے لیبارٹری ، گائناکالوجی اور ادویات بھی میسر ہے وین ہسپتال سمیت روانہ کی بنیاد پر چالیس ہزار لوگ اس پروگرام سے مستفید ہو رہیں ہے اور ہیپاٹائٹس ،کارڈیالوجی ،کینسر کی ادویات دو لاکھ تک کی پنجاب حکومت گھر پر فراہم کرے گی۔
تقریب کے اہتمام پر وزیر اعلیٰ پنجاب نواز کا کہنا تھا کہ گندم جو خریدتے تھے اس بار نہیں خریدی کیونکہ کہ حکومت صرف مڈل مین سے گندم خریدتی تھی اور مڈل مین سستی گندم مہنگی کرکے حکومت کو فروخت کرتا تھا پنجاب کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جس سے روٹی کی قیمت کم ہوئی ہے۔