پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
کیپشن: Pakistan Railways announced to run 3 special trains on the occasion of Eid-ul-Azha

ویب ڈیسک: (حیدرمنیر) پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ 2 اسپیشل ٹرینیں کراچی سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے 14 جون کو شام 6بج کر 30منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی۔ تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 15 جون کو کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔ 

ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور براستہ فیصل آباد، سرگودھا، لالہ موسیٰ  14 جون 2024 کو شام 6 بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی سے روانہ ہوگی۔

 دوسری اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ ساہیوال 15 جون 2024 کو کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی۔

دوسری اسپیشل ٹرینوں میں 2 بزنس اور 2 اسٹینڈرڈ کلاس کوچز ہیں، بقیہ تمام اکانومی کلاس کوچز لگائی جائیں گی۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر