ویب ڈیسک: پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد، پاک آرمی اور پیپلزلبریشن آرمی کے درمیان مشقیں نیشنل کاونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں کو "وارئیر ہشتم" کا نام دیا گیا ہے،یہ مشقیں دوطرفہ طور پر ہرسال منعقد کی جاتی ہیں،پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 8 کا آغاز کیا گیا،پاک فوج اور چین کی پیپلزیبریشن ارمی کی مشقوں کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
پپی میں شروع ہونے والی ایکسرسائز انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دو طرفہ مشقوں کی سیریز کی 8 ویں مشق ہے،3 ہفتوں پر محیط مشقیں سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہیں،مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے ۔
مشق کا مقصد برادران آہ کے درمیان فوجی تعلقات کو وسعت دینا ہے،لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کور کمانڈر راولپنڈی کور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔