ویب ڈیسک: سندھ اور بلوچستان کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی وفاق سے درخواست کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا جائے گا کہ مشترکہ مفادات کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے گرین سگنل دیدیا۔ سی سی آئی کے اجلاس میں کینالوں کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ سی سی آئی میں صوبوں کی رائلٹی کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا۔
صوبہ سندھ کا مؤقف ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دسمبر میں بلایا جائے۔ دونوں صوبوں کے وزرائے اعلی وفاق کو خط لکھیں گے۔ صوبہ سندھ ایف بی آر کے ٹیکسوں کا مسئلہ بھی اٹھائے گا۔