عمران کے الزامات، وزیراعظم کا چیف جسٹس فل کورٹ کمیشن بنانے کا مطالبہ

عمران کے الزامات، وزیراعظم کا چیف جسٹس فل کورٹ کمیشن بنانے کا مطالبہ
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینےکا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیے، عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں، گھٹیا پن اور منافقت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا ہوں، ادارے پر تنقید کے بعد کارروائی کرنا میرا فرض ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کو ثبوت سامنے لانے کا چیلنج دیتا ہوں ، ثبوت لائے تو ایک لمحے بھی وزیراعظم نہیں رہنا چاہوں گا، بدترین الزام تراشی کی گئی ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹ کا مجسمہ ہے، قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہےاور بھارت خوشیاں منا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ہونے والے واقعے کی ہم سب نے مذمت کی ہے مجھ پر، وزیر داخلہ پر اور ادارے کے ایک افسر پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹ کا مجسمہ ہے، پنجاب حکومت، پولیس، اسپیشل برانچ اور آئی بی تمہاری ہے، عمران پر حملے کی تحقیقات کروایں، اگر عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹ رہی تو پنجاب حکومت سے پوچھیں اور حملہ آور کی ویڈیو سامنے آئی ہے، وہ اپنا جرم قبول کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے الزامات پر چیف جسٹس آف پاکستان سے سپریم کورٹ سے فل کورٹ کمیشن بنانےکا مطالبہ کیا ہے . انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا تسلیم کروں گا، یہی فل کورٹ کمیشن ارشد شریف قتل کیس کی بھی تحقیقات کرے، چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھوں گا کہ درخواست منظور نہ کی تو آنے والے دنوں میں سوال اٹھتے رہیں گے. ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس جب حکم دیں گے پیش ہو جاؤں گا، افواج پاکستان نے تحقیقات کا جو مطالبہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔