رسول اکرم ﷺ کی زندگی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کرنے والا پارک کھل گیا

رسول اکرم ﷺ کی زندگی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کرنے والا پارک کھل گیا
کیپشن: رسول اکرم ﷺ کی زندگی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کرنے والا پارک کھل گیا

ویب ڈیسک: مدینہ منورہ میں زائرین کیلئے مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کا افتتح کر دیا گیا۔

الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔

الصافیہ میوزیم اینڈ پارک مدینہ کے سفر کے دوران جانے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے اور یہ مسجد نبوی اور مسجدِ بلال کے قریب میں واقع ہے۔

Watch Live Public News