ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ مارے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔