ملک کی سیاسی صورتحال پرڈاکیومنڑی نیٹ فلکس پرجاری کریں گے،زلفی بخاری

ملک کی سیاسی صورتحال پرڈاکیومنڑی نیٹ فلکس پرجاری کریں گے،زلفی بخاری
کیپشن: ملک کی سیاسی صورتحال پرڈاکیومنڑی نیٹ فلکس پرجاری کریں گے،زلفی بخاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ پچھلے 18 ماہ، خاص طور پر گزشتہ 6 ماہ کی سیاسی صورت حال پر مبنی ایک نیٹ فلکس ڈاکومینٹری بنا رہے ہیں، جس پر کام جاری ہے اور جلد مکمل ہوجانے کے بعد ریلیز کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے  کہا کہ اس ڈاکو مینٹری میں گزشتہ 18 سے 19 ماہ کے دوران جو جو ظلم و ستم پی ٹی آئی پر ڈھائے گئے ہیں اس کو اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر گزشتہ 6 ماہ کے دوران جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کو ضروری مدنظر رکھا جائے گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ڈاکو مینٹری کے لیے ہم نے جو جو ویڈیوز ضروری تھیں اور استعمال ہو سکتی تھیں فراہم کر دی ہیں، ڈاکو مینٹری کی تیاری کے بعد جب یہ اسکرین پر آئے گی تو جو جو ظلم تحریک انصاف نے جھیلے ہیں، اسے پوری دنیا دیکھے گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اپنے دیکھنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس ڈاکو مینٹری پر کام ہو رہا ہے آپ انتظار کریں جلد اس کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

Watch Live Public News