لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ویزا اشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔
انہوں نے کہانواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ الّلہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاءاللّہ مستقبل بھی ہے۔
نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں ۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔ https://t.co/2zCodnnlYb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 6, 2021
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں ۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔