عمران خان کے نامزدگی فارم مسترد کرنے کا مطالبہ

عمران خان کے نامزدگی فارم مسترد کرنے کا مطالبہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ان کے نامزدگی فارم مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ جھوٹ ثابت ہونے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے جمع ہونیوالے والے نامزدگی فارم مسترد کرے۔ عمران خان کا 9 نشستوں پر الیکشن لڑنا اپنے ہی پارٹی ارکان پر عدم اعتماد ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شکست کے خوف سے کسی اور کو ٹکٹ دینے سے ڈر رہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں 9 نشستوں پر الیکشن لڑنا عمران خان کی پریشانی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے بعد اب بند گلی میں پھنس گئی ہے۔ عمران خان بتائیں کہ اگر دوبارہ الیکشن لڑنا تھا تو پہلے استعفی ہی کیوں دیا؟ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کیا اب اس پارلیمنٹ پر خان صاحب کا اعتماد بحال ہو گیا ہے؟ کیا خان صاحب باقی ارکان کو بھی استعفے واپس لینے کا کہنے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔