لاہور (پبلک نیوز) گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کا دعویٰ پر سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے اداکارہ عفت عمر کو وکلاء کی جرح کے لیے دوبارہ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے کیس کی سماعت کی، گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کا دعویٰ پر سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا اور عدالت نے میشا شفیع کے دیگر گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق عفت عمر جرح کے لیے پیش نہیں ہوئی، میشا شفیع کے وکیل نے کاروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے، علی ظفر کے وکیل نے کاروائی ملتوی کرنے کی مخالفت نہ کی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت میشا شفیع کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کرتی ہے۔