نسوار مانگنے پر تنازع، کلہاڑیاں چل گئیں

نسوار مانگنے پر تنازع، کلہاڑیاں چل گئیں
سندھ کے ضلع بدین کی تحصیل تلہار میں معمولی تلخ کلامی پر تنازع کھڑا ہوگا. تفصیلات کے مطابق تلہار کے وارڈ 1 میں معمولی بات پرملاح برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں کلہاڑیوں اور ڈنڈو ں‌کا استعما ل کیا گیا. اس دوران محمد حنیف نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیےرورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا. بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنوراحمد اور ظہیر نامی شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ نور احمد فرار ہوگیا . تصادم کے دوران زخمی ہونے والیے حنیف ملاح نے الزام عائد کیا ہے کہ نور احمد نے مجھ سےمفت نسوار مانگی ، تاہم نہ دینے پر کلہاڑیوں کے وار کرکے مجھے زخمی کیا ار فرار ہوگیا ہے. پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

Watch Live Public News