پی پی رہنما نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ نئی بسیں پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے میں کراچی پہنچی ہیں، جس کے بعد شہر قائد میں رہنے والے بہترین ٹرانسپورٹ اور کم کرایے کے ساتھ شان دار سروس سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بسیں عوام کی سہولت کے لیے چند دنوں میں سڑکوں پر ہوں گی۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں یاد دہانی کرائی تھی کہ بھولنا نہیں یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدی تھیں اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر بسوں کی خریداری کی گئی تھی۔Good News for #Karachi. New fleet of Buses finally reached at karachi. These Buses procured by PPP’s Sindh government and these are the second phase of #PeoplesBusService. Now People of Karachi will avail this amazing service with best transport and economical price. Public can… pic.twitter.com/xjCKSHb45n
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) January 6, 2024
کراچی والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ پیپلزبس سروس کےنئی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ چکی ہے، یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدی تھیں۔