بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے کے اوقات کار، اہم فیصلہ کرلیا گیا

بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے کے اوقات کار، اہم فیصلہ کرلیا گیا

ویب ڈیسک:امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بلوچستان صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کے اوقات میں چلایا جائے گا، بلوچستان میں دن کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے،رات کے اوقات میں قافلے کی صورت میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تجویز زیر غور آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے،دہشت گردی کے واقعات میں صرف موسیٰ خیل میں 27 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News