پی سی بھوربن میں کھڑی گاڑیوں کا بے تحاشا نقصان کیسے ہوا؟

پی سی بھوربن میں کھڑی گاڑیوں کا بے تحاشا نقصان کیسے ہوا؟

مری ( پبلک نیوز) ملکہ کوہسار مری سے 9 کلو میٹر دوری پر پی سی بھور بن کے باہر تیز ژالہ باری ہوئی اور 200 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ان میں ڈینٹ پڑ گئے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے ٹک ٹاکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ 200 سے گاڑیاں ایسی ہیں جن کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور باقی تمام گاڑیوں میں ڈینٹ پر گئے ہیں۔

ویڈیو بنانے والے شخص  کا کہنا ہے کہ جو لوگ سیر و تفریح کے لئے آئے تھے ان کا لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور اب وہ پریشان ہو کر بیٹھے ہیں۔ ان کے بچے اپنے والدین سے کہہ رہے ہیں کہ بابا اب ہم گھر کیسے جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔